The news is by your side.

نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن( این ٹی سی سی) کے پانچویں اجلاس کا انعقاد۔

متحدہ قومی ڈیٹا بیس اور عالمی معیار سے ہم آہنگ اسکلز فریم ورک پر اتفاق،اجلاس میں قومی سطح پر بھرپور نمائندگی موجود،

0

اسلام آباد:  نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹیک)نے اسلام آباد میں نیشنل TVET کوآرڈینیشن کمیٹی (NTCC) کا پانچواں اجلاس منعقد کیا، جس میں ملک کے ہنرمندی کے شعبے کے لیے مضبوط اور متحدہ لائحہ عمل کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔

اعلیٰ سطح کا  اجلاس میں صوبائی ٹیوٹا اداروں، متعلقہ وزارتوں، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز اور نجی شعبے کے نمائندگان نے شرکت کی تاکہ اسکلز سیکٹر میں اسٹریٹجک ہم آہنگی اور عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیئرپرسن NAVTTC محترمہ گل مینا بلال احمد نے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے TVET کو پاکستان کی معاشی ترقی کا بنیادی محرک قرار دیا۔ انہوں نے اس وژن کا اعادہ کیا کہ ملک کا اسکلز ایکو سسٹم نہ صرف بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہو بلکہ عالمی روزگار کے معیارات سے مکمل طور پر ہم آہنگ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں سپلائی پر مبنی ماڈلز سے نکل کر ڈیمانڈ ڈرِون اور نتائج پر مبنی حکمت عملیوں کی طرف منتقل ہونا ہوگا”، اور NAVTTC کے پہلے بڑے پیمانے کے امپیکٹ بانڈ کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری اور قابلِ پیمائش سماجی اثرات کی ایک نمایاں مثال قرار دیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر NAVTTC جناب محمد عامر جان نے بھی اس وژن کی توثیق کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے لیے سرکاری و نجی وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے 10 ارب روپے کی تاریخی گرانٹ کو حکومت کے عزم کا مظہر قرار دیا اور ان فنڈز کے مؤثر اور نتائج پر مبنی استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں قومی سطح پر بھرپور نمائندگی دیکھنے میں آئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور ڈائریکٹر جنرل بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ، اسلام آباد سمیت تمام صوبائی ٹیوٹا کے چیئرمینز اور منیجنگ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.