The news is by your side.

نیشنل پریس کلب میں کرسمس سے متعلق تقریب کا انعقاد،کیک کاٹا گیا

0

اسلام آباد(یو این آئی) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کرسمسسے متعلق ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرسمس کیک کاٹا گیا

کیک کاٹنے والوں میں صدر این پی سی انور رضا، فنانس سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک سمیت دیگر شامل تھے

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کرسمس کا تہوار ہمارے مسیحی بھائیوں کا سب سے برا تہوار ہے، تمام مسلمان اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں

نیشنل پریس کلب کی روایت ہے کہ ہر سال اپنے مسیحی ممبران اور انکی فیملیز کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے کرسمس کے موقع پر اس طرح کے پروگرام کئے جاتے ہیں جن کا مقصد اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہوتا ہے

تقریب سے صدر این پی سی انور رضا، فنانس سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یوجے کے صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، سینئر صحافی عقیل انجم، ناصر سلیم، ڈیوڈ وسنیٹ،منیر مسیح، عظیم رفیق، عاشر ہدایت، داﺅد، امتیاز چغتائی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.