The news is by your side.

پاکستان کے مایہ ناز اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

سلطان گولڈن نے 2022 میں قائم ہونے والا تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کر کے توڑا۔

0

پاکستان کے معروف موٹر کار اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے کوئٹہ میں دو عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

سلطان گولڈن نے 2022 کے تیز ترین ریورس ڈرائیو کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں تیزترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ قائم کیا تھا جس نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ15 سیکنڈز میں طے کیا تھا۔ یاد

ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے ڈی ایچ اے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں ریورس ڈرائیو جمپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

سلطان محمد گولڈن نےطویل فاصلےکی ریورس ڈرائیو میں ریمپ جمپ کامیابی سے مکمل کی جس پر شائقین کا دوسرا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سلطان گولڈن نے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ میں 121.72 فٹ فاصلے کا جمپ کیا، دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا سابقہ عالمی ریکارڈ 89 فٹ3.25 انچ طویل تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.