فائنل میں سری لنکا کو شکست، پاکستان نے سہ ملکی کرکٹ سیریز جیت لی۔
سری لنکن ٹیم نے 20 وین اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستانی ٹیم نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔
ٹی20 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 19.1 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف
سری لنکا کی جانب سے کامل مشہارا 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوسل مینڈس 14 اور پتھم نسانکا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سری لنکا کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔دیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور شاہین آفریدی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 اور صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جوابی اننگز میں پاکستان نے سری لنکا کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکتوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، صائم ایوب نے 36 اور صاحبزادہ فرحان 23 رنز اسکور کیے۔ کپتان سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 3 اور وکٹ کیپر عثمان خان 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا اور ونندو ہسارنگا نے ایک، ایک جبکہ پوان رتھنایک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ فتح پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی ہے، کیونکہ یہ ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کسی ٹورنامنٹ یا ملٹی ٹیم فائنل کی فتح تھی۔
شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث محمد نواز کو میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔