The news is by your side.

مولانا فضل الرحمان کی مرحوم سنیٹر عرفان صدیقی کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی

مولانا نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر انکے بیٹے ڈاکٹر نعمان صدیقی سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا ، مرحوم کے ایصال ثواب لے لیے فاتحہ خوانی بھی کی

0

اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی مرحوم سنیٹر عرفان صدیقی کے گھر آمد،

‏سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر انکے بیٹے ڈاکٹر نعمان صدیقی سے تعزیت،

سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود بھی ہمراہ تھے،

اس موقع پر موحوم کے صاحبزادے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم کی علمی،ادبی،پارلیمانی،جمہوری اور سیاسی خدمات قابل ستائش ہیں،

عرفان صدیقی مرحوم صاحب طرز ادیب ، صاحب علم، باوقار سیاستدان،محقق اور شائستہ قلم کار تھے،

انھوں نے کہا کہ مرحوم سیاست ،علم اور ادب کے سنگم تھے،اللہ کریم ان کی لغزشوں سے درگذر فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے،‏اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے،

مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

 

 

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.