The news is by your side.

اسٹاک مارکیٹ،خریداری کا سلسلہ برقرار، 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری میں مجموعی طور پر خریداری دیکھی گئی

0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز میں ہی خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی کاروباری اوقات میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔

صبح 9 بجکر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 607.72 پوائنٹس یا 0.37 فیصد اضافے سے 163,796.25 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری میں مجموعی طور پر خریداری دیکھی گئی۔ ایچ بی ایل، پی ایس او، پی پی ایل، پی او ایل، اوجی ڈی سی ، ماری، ایم ای بی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے

یاد رہے کہ بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,496.04 پوائنٹس یا 0.93 فیصد بڑھ کر 163,188.53 پر بند ہوا۔

عالمی منڈیوں میں جمعرات کو ایشیائی اسٹاکس میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ امریکی ڈالر فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ ماہ ممکنہ شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھنے کے باعث کمزور رہا۔ دوسری جانب جاپانی ین ممکنہ حکومتی مداخلت کے خدشات کے پیش نظر نگرانی میں رہا جب کہ ٹریڈرز سال کے اختتام سے قبل شرحِ سود میں اضافے کے امکان کا جائزہ لیتے رہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 69 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1496 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.