The news is by your side.

پہلا ون ڈے:سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست.

پاکستان نے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔

0

 راولپنڈی: سلمان علی آغا کی شاندار سینچری اور حارث رؤف کی 4 وکٹیں لینے کی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 رنز سے شکست دے دی۔ یہ میچ 3 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تھا جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

سری لنکا نے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے، جس میں وانیندو ہاسارنگا نے 52 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کی، لیکن وہ نسیم شاہ کی گیند پر 49ویں اوور میں آوٹ ہو گئے۔ ان کے علاوہ وسطی بیٹنگ میں صدر سامراوکرمہ (39)،  اوپنر کمیل مشارا (38) اور کپتان چارتھ اساسلنکا (32) نے اہم شراکتیں کیں، مگر یہ شراکتین سری لنکا کو کامیابی نیہ دلوا سکیں۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 10 اوورز میں 4/49 رنز کے ساتھ شاندار بولنگ کی، جبکہ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پاکستان نے 50 اوورز میں 299/5 رنز بنائے۔ ابتدائی مرحلے میں اوپنر صائم ایوب صرف 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، لیکن بابر اعظم اور فخر زمان نے 54 رنز کی شراکت قائم کر کے اس نقصان کو کم کیا۔

سلمان علی آغا اور طلعت کی پانچویں وکٹ کی شراکت نے میچ کا رخ پلٹ دیا اور 138 رنز کی شراکت قائم کی، جس میں دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ طلعت 62 رنز کے ساتھ آوٹ ہوئے، جبکہ سلمان علی آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ محمد نواز نے 36 رنز کی تیز اننگز کھیل کر پاکستان کو مضبوط پوزیشن دلائی۔

سری لنکا کے ہاسارنگا نے 10 اوورز میں 3/54 رنز کے ساتھ بہترین بولنگ کی، جبکہ ماہیش تھیکشنا اور اسیتھا فرنانڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.