ویمنز ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر بغیر کسی جیت کے ختم۔
پاکستان ٹیم 7 میں سے ایک بھی میچ نہ جیت سکی ، 4 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچ بارش کی نذر ہو گئے۔
کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی ایونٹ میں ٹیم پاکستان کا سفر بغیر کسی جیت کے ختم ہو گیا۔