The news is by your side.

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ طور پر خودکشی۔

پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

0

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے افسر اور تھانہ آئی نائین ( 9-I ) کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی.

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنے گن مین سے پستول چھین کر خود کو گولی ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ، واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک فون کال سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خود کو سینے پر پستول سے گولی ماری، عدیل اکبرکو آخری کال کس کی آئی؟ اس حوالے سے اعلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

عدیل اکبر کون تھے۔۔

پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے ایک معزز افسر جناب عدیل اکبر نے حال ہی میں اسلام آباد پولیس میں بطور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انڈسٹریل ایریا جوائن کیا ہے۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گورننس اور پبلک پالیسی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے، انہوں نے صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں ایک سے زیادہ پولیس یونٹس کی کمانڈ کرتے ہوئے امتیازی خدمات انجام دیں۔ ان کی وسیع مہارت سیکورٹی مینجمنٹ، کمیونٹی پولیسنگ، انسانی حقوق کے تحفظ، انسداد دہشت گردی، انسانی وسائل کے انتظام، پولیس آپریشنز، سیکورٹی تجزیہ، اور بحران کے انتظام پر محیط ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.