افغان شرپسندوں/دہشت گردوں کا کئی اطراف سے پاکستان پر حملہ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی،دہشت گردی کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ۔
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کا بھرپور اور شدید جواب،افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹین تباہ ، درجنوں ہلاکتوں کا سامنا،
سیکورٹی ذرائع کے مطابق 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی رات افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات کی طرف سے پیش قدمی کرتے ہوئے بِلا اشتعال فائرنگ کی،فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا،
پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا، جو اب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،
پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،
پاکستان کی بروقت کاروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک کر دیے گئے،
پاک فوج کے بھرپور جواب کے باعث طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے اور لاشیں بکھری پڑی چھوڑ گئے،
