راولپنڈی/ اسلام آباد کے داخلی،خارجی راستے دوسرے روز بھی بند کاروبار زندگی ٹھپ۔
پولیس کے جگہ جگہ ناکے ۔ شہریوں کی جامعہ تلاشی، لوگوں کو اندروں شہر بھی نقل و حمل میں دشواری ،
اسلام آباد : جڑواں شہرون راولپنڈی ، اسلام آباد آج دوسرے روز بھی مکمل طور پر سیل ،ان شہروں کا ملک کے دوسرے شہروں سے رابطہ کاٹ کر رکھ دیا گیا ، جڑوان شہروں کے شہری اس صورتحال سے شدید پریشان ، دونوں شہروں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، کاروبار زندگی ٹھپ،
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے غزہ مارچ سلسلے میں دی گئی اسلام آباد تک مارچ کی کال نے حکومت کو پریشان کرکے رکھ دیا جس کے نیتجے میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سمیت صوبہ خیبر پختونخوا سے راولپنڈی ، اسلام آباد کی طرف آنے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،
اس صورتحال کے باعث نہ صرف لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے بلکہ نہ کوئی شہری اپنے دفاتر کو جاپا رہے ہیں اور نہ ہی مریصوں کو ہشپتال لیے جایا جا سکتا ہے ، انتہائی نگہداشت اور مہلک بیماریوں والے مریضوں کو اپنے علاج معالج میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے، اس صورتحال کے باعث بہت سے بیمار افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ،
دوسری جانب سکول، کالج اور یونیورسٹیوں کی بندش سے تعلیم وتدریس کا سلسلہ بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، اندرون شہر بھی سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے اور شہری گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں،
حکومت کے خیال میں تحریک لبیک کی کال سے امن و مان کے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی اقدامات مین نرمی کی بجائے ان کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور عوام کو اندورون شہر بھی نقل وحمل میں شدید شواریوں کا سامنا ہے،
پولیس کی نفرری اور ناکوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ، شہری جگہ جگہ جامعہ تلاشی سے بھی پریشان ۔