وشاکھ پٹنم:آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے ایک اہم میچ نے جنوبی افریقہ نے بھارت کو تین وکتوں سے شکست دے دی ۔
بھارت میں کھیلے گئے میچ میں انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 251 رنز بنائے جسے جنوبی افریقن ٹیم نے 48.5 اوورز میں پورا کر لیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کی بیٹر نادین ڈی کلرک نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انھیں بہترین بیٹنگ پر ویمن آف دی میچ کا قرار دیا گیا
لورا ولواراٹ 70 رنز کے ساتھ جنوبی افریقہ کی دوسری بہترین بیٹر رہیں ، بھارت کی ریچا گھوش نے 94 رنز کی اننگ کھیلی لیکن ان کی یہ اننگ بھارت کو دتح نہ دلوا سکی،
دوسری جانب بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا نے ون ڈے کرکٹ میں 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔بھارتی بیٹر سمریتی مندھانا نے جمعرات کو ویمنز ون ڈے کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
Please follow and like us: