The news is by your side.

خیبر پختونخوا میں دو آپریشنز میں 35 خوارج جہنم واصل،جبکہ پاک فوج کے 12 جوان شہید۔

یہ کاروائیاں خفیہ اطلاع کی بنا پر کی گئیں۔ مارے گئے دہشت گرد ان علا قون میں دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے ۔

0

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی دو  کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ 35 خوارج  کو جہنم واصل کر دیا گیا، جبکہ جھڑپوں میں 12 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

باجوڑ میں دہشتگردوں کی موجودگی

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے،

جنوبی وزیرستان جھڑپ

دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہ کی گئی  جہاں سیکیورٹی فورسز نے 13 دہشتگردوں کو مار گرایا۔ تاہم، اس دوران 12 سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام  شہادت نوش کیا ۔

ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق خفیہ رپورٹس سے افغان شہریوں کی شمولیت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو علاقے میں چھپنے نہ دیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.