اسلام آباد(یو این آئی) پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان نہ ملنے کی صورت میں اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
پیر کے روز چیئرمین پی ٹی آئی گوہر اعجاز نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن ایک سال تک کمیشن میں پڑا رہاہے
پہلا نوٹس 4دسمبر تک پڑا رہا اور اب معاملہ التوا کا شکار ہے اور ہم درخواست کر رہے ہیں کہ ہمیں سرٹیفیکٹ دیا جائے جس طرح دیگر جماعتوں کو دیا گیا ہے
انہوںنے کہاکہ اگر ہمارے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی پر لکھتے ہیں کہ میں پی ٹی آئی سے ہوں اور ہمارے پاس سرٹیفیکٹ نہ ہو تو کل وہ آزاد امیدوار بن سکتے ہیں
انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ اس معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کو ختم کریں اور ہمیں سرٹیفیکیٹ جاری کریں
انہوںنے کہاکہ ای سی پی کا آئینی فرض ہے کہ شفاف انتخابات کرائے انہوںنے کہاکہ ہم نے آن لائن جلسہ کیا ہے جس میں 4ملین آن لائن لوگ موجود تھے
کیا کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی ایسا جلسہ کیا ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ ہمیں 20تاریخ سے قبل سرٹیفیکٹ جاری کریں
انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندرونی معاملات کے ساتھ اکبر ایس بابر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے وہ پلانٹڈ آدمی ہیں ہم اس کو قبول نہیں کرتے ہیں
انہوں نے کہاکہ ہمیں خدشہ تھا کہ ای سی پی ہمارے خِلاف فیصلہ نہ کرے اسی وجہ سے ہم پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں گئے تھے