The news is by your side.

کیا نشو چوتھی شادی کا ارادہ رکھتی ہیں،

شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اگر ان کے مقدر میں شادی لکھی ہے تو وہ ضرور کریں گی۔

0

لاہور:پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نشو بیگم اپنے دور میں ایک معروف اداکارہ رہی ہیں ، آپ نے بہت سی فلموں میں یاد گار اداکاری کی، نشو کا شمار خوبصورت اداکاروں میں رہا،

ماضی میں نشو نے تین شادیاں کیں اور اب ان کا چوتھی شادی سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نشو سے ان کی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے چوتھی شادی کرلی ہے اور اس شادی کو چھپا رکھا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ فل الحال وہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں تاہم وہ موصول ہونے والی پیشکش سے انکار کر رہی ہیں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس شادی کے پروپوزل موجود ہیں جبکہ ان کے بچوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں،
ان کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے چوتھی شادی قسمت میں لکھی ہے تو ہوجائے گی کیونکہ یہ اللہ کے کام ہیں۔

نشو بیگم نے مزید کہا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اگر ان کے مقدر میں شادی لکھی ہے تو وہ ضرور کریں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.