غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے امداد کے منتظر 22 فلسطینیوں سمیت مزید 44 فلسطینی شہید,
غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 6 فلسطینی انتقال کر گئے جس کے بعد غذائی قلت سے شہدا کی تعداد 93 بچوں سمیت 175 ہوگئی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، صبح سے اب تک امداد کے منتظر 22 فلسطینیوں سمیت مزید 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، عمارت کا کچھ حصہ مکمل تباہ ہوگیا، حملے کے نتیجے میں ہلال احمر کا ایک رکن جام شہادت نوش کرگیا جبکہ اس حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی حملے کے بعد کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 60 ہزار 839 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار 588 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ میں بھوک کی شدت میں مزید 6 فلسطینی شہید
غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث قحط کی صورتحال برقرار ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 6 فلسطینی انتقال کر گئے جس کے بعد غذائی قلت سے شہدا کی تعداد 93 بچوں سمیت 175 ہوگئی ہے۔