The news is by your side.

بجلی،گیس،پیٹرول اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ،جماعت اسلامی اتوار سےاحتجاج پر۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا نیوز کانفرنس میں اعلان۔

0

اسلام آباد:جماعت اسلامی کا بجلی ،گیس، پیٹرول اور چینی کی قیمتیں بڑھنے کےخلاف احتجاج کا اعلان، اتوار کو اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں مظاہرے ہوں گے،عوام کے مسائل پر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آواز موجود نہیںحکومت اوراپوزیشن آپس کے اختلافات اور مراعات کے حصول میں الجھے رہتے ہیں ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی تنقید ،
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی وہ جماعت ہے جس نے بجلی ،گیس، پیٹرول اور چینی کی قیمتیں بڑھنے کےخلاف احتجاج کیا، احتجاج کا یہ سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہے گا ، اتوار کو اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں مظاہرے ہوں ، انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آواز اور موجود نہیںحکومت اوراپوزیشن اپنی پارٹیوں اور مراعات کے لیے لگے رہتے ہیں،اپنے مفادات کے لیے سب جمع ہو جاتے ہیں سب مل کر فیصلہ کرلیتے ہیں کہ ہماری تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ ہونا چاہیئے،ہر 15 دن کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرتے ہیں20 روپے فی لیٹر جولائی میں اضافہ کیا گیا،عالمی مارکیٹ کی کمی کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچتا،89 شوملز میں سے 90 فیصد ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی ہیں،جہانگیر ترین کے بارے میں بھی سب جانتے ہیں یہ شوگر ملز والے اپنے مفادات کے لیے ایک ہیں،89 ملوں کی ڈیلر شپ دس بارہ لوگوں کے پاس ہےیہ ڈیلرز رجسٹرڈ بھی نہیں ہیںان ڈیلرز پر کوئی بات نہیں کر سکتاہر حکومت میں اس مافیا کو مراعات ملتی ہیںچینی کو 140 سے 200 روپے کلو کردیا ہے،
انھوں نے کہا کہ آر اایل این جی کی قطر کے ساتھ معاہدوں میں پاکستان کی صورتحال کا خیال نہیں رکھا گیا،یہ ظالمانہ قسم کا معاہدہ ن لیگ کی حکومت نے کیاانڈسٹری کے لوگ کہتے ہیں ہمیں گیس امپورٹ کر نے کی اجازت دی جائےساری پارٹیوں نے عوام کو شیطانی چکر میں پھنسا دیا ہے پیٹرولیم کی ہدایات پر گیس کے کنووںکی پیداوار روکی گئی ہے گیس کے کنویں بند ہو نے سے1 ارب 50 کروڑ ڈالر نقصان ہو ریا ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.