The news is by your side.

انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقاتwN میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان گہرے تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

0

 اسلام آباد/راولپنڈی:  پاکستان کے دورے پر آئے  انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین کی وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے الگ الگ ملاقات۔

ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان گہرے تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخی رشتوں پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کے انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی و تزویراتی تعلقات اور تجارت، دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے باہمی فائدہ مند منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور دونوں رہنماؤں نے اس معاہدے کے نفاذ کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

 فیلڈ مارشل سے ملاقات

انڈونیشیا کے وزیر دفاع جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےبھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی حرکیات اور فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے لیے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔۔۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.