The news is by your side.

اٹلی کرکٹ ٹیم  نے بہتر رن ریٹ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

یہ تورنامنٹ آئندہ سال انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا ،

0

 اسلام آباد:اٹلی کی کرکٹ ٹیم  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے یورپی کولیفائنگ ٹورنامنٹ کے دوران نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے باوجود اٹلی نے اس میگا کرکٹ ایونٹ کے لیے کالیفائی کیا۔ اٹلی کی ٹیم نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی،نیدرلینڈز کی ٹیم پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے،

اٹلی کے کوالیفائی کرنے کے بعد اب یہ دونوں ٹیمیں آئندہ سال انڈیا اور سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دکھائی دیں گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہونے والے کوالیفائینگ راؤنڈ کے میچ میں اٹلی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کر لیے 135 رنز کا ٹارگٹ دیا نیدر لینڈ کی ٹیم کو اس ہدف کو 15ویں اوور میں حاصل کرنا تھا۔

نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیم 15ویں اوور میں تو ایسا نہ کر سکی مگر اس نے اس ہدف کو 17ویں اوور میں حاصل کر  میچ ہارنے کے باوجود بازی رن ریٹ پر جا کر بدل گئی۔ اور بہتر رن ریٹ کیہ بنا پر اٹلی کی ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر گئی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.