حکومت سٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لے،ٹیکس پیئرزکوعزت دے،صدراسلام آباد چیمبر ناصر قریشی
ملک میں سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کا برا حال ہے۔
اسلام آباد:حکومت ملک میں بزنس کمیونٹی کو کام کرنے دے،کنٹرولڈ اکانومی سے بہت سی چیزوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، پالیسیاں ترتیب دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور ٹیکس پیئر کو عزت دی جائے،
ان خیالات کا اظہار صدر اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ناصر قریشی نے اردو نیوز انٹرنیشنل(یو این آئی ) کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ،
انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں آج تک کسی حکومت نے ٹیکس ہدف حاصل نہیں کیا پھر بھی ہر سال ٹیکس ہدف بڑھا دیا جاتا ہے ، فائیلر ، نان فائیلر اور لیٹ فائیلر کی کیٹگریز کے ذریعے لوگوں میں تقسیم پید ا کر دی گئی ہے ،
انھوں نے کہا کہ ٹیکس پیئر کو کچھ تو عزت ملنی چاہیے دنیا کے ہر ملک میں ٹیکس پیئر کو عزت اور بہت سی مراعات ملتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں ایسا کوئی سلسلہ نہیں ،
ناصر قریشی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کے وہ سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر پالیسیاں بنائے ، ہم نے اس سال بجٹ سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے جنوری سے مشاورت کا آغاز کر دیا تھا لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،
