The news is by your side.

اسرائیل کی تبریز میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری پر بمباری

0

ایران کے شہر تبریز میں واقع ایئرپورٹ کے قریب واقع اسلحہ ساز فیکٹری پر اسرائیل نے تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے تبریز میں ہوائی اڈے کے نزدیک ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا جو اسلحہ تیار کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

ایران کی جوابی کارروائی کے جواب میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ تہران نے 100 سے زائد ڈرونز کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم تمام ایرانی ڈرونز اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیے گئے۔

ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، اور ریزرو فورسز کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر چلے جائیں، جبکہ وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ممکنہ ایرانی ردعمل سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام سیکیورٹی فورسز کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، کیونکہ شہریوں کو طویل مدت کے لیے پناہ گاہوں میں رہنا پڑ سکتا ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایرانی اہداف پر کامیاب حملوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں میں ایران کے جوہری افزودگی کے نظام اور نطنز میں موجود تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق، ایران کے پاس نو ایٹمی بم بنانے کے لیے درکار یورینیم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ایرانی خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔

نیتن یاہو نے مزید بتایا کہ بن گورین ایئرپورٹ کو خالی کرا لیا گیا ہے اور اسرائیل نے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک مخصوص فوجی کارروائی شروع کی ہے، جس میں تہران میں پاسداران انقلاب کے مرکزی دفاتر اور کئی جوہری سائنسدانوں کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، اور یہ جنگ ایرانی عوام کے خلاف نہیں بلکہ ایرانی آمریت کے خلاف ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.