The news is by your side.

ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان: "ایران نے حملہ کیا تو امریکا، اسرائیل کا دفاع کرے گا”

0

واشنگٹن۔مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا، تو امریکا اسرائیل کا مکمل دفاع کرے گا۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی، اور ان کی انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کے ایک اہم اتحادی ملک کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا: "ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔”

انہوں نے مزید کہا: "اگر ایران نے کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کی تو امریکا، اسرائیل کا دفاع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔”

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس حملے کا حصہ نہیں تھا، البتہ اسرائیل کی سلامتی امریکا کے لیے اہم ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا تھا: "ہماری اولین ترجیح خطے میں موجود امریکی افواج کا تحفظ ہے، اور ایران کو امریکا کے مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔”

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب ایران نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کا جواب دے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.