The news is by your side.

اسرائیل نے اپنی تلخ اور دردناک تقدیر کی بنیاد رکھ دی ہے، آیت اللہ خامنہ ای

0

تہران۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسرائیلی فضائی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے اپنی تباہ کن اور المناک انجام کی بنیاد خود رکھ دی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح اپنے خطاب کے دوران تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ جارحیت ناقابلِ معافی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو اس سنگین جارحیت کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر ایک بار پھر اپنی مجرمانہ سوچ اور شیطانی فطرت کو بے نقاب کیا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کو اس بزدلانہ اقدام کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب ضرور دیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.