The news is by your side.

17ہزار 600ارب روپے مالیت کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے،

0

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگا جس میں  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی جس کے لیے کابینہ کا اجلاس شام چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیرصدارت منعقد ہوگا

17 ہزار 600 ارب روپے  مالیت کے بجٹ میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہونے کا امکان ہے جبکہ بجٹ خسارے کا تخمینہ ساڑھے چھ سو ارب روپے روپے لگایا گیا ہے ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے مختلف مراعات کے اعلانات کی توقع ہر جن میں ٹیکس کی مدمیں ریلف کے علاوہ  تنخواہوں و پنشن میں پانچ تا دس فیصد اضافے کی تجویز کے علاوہ سرکاری ملازمین پر عائد ٹیکس میں ریلیف کا بھی امکان ہے،

سپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

نئے مالی سال 25-2026 کا کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.5 فیصد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 20 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے، نئے بجٹ میں وفاق کی آئندہ مالی سال آمدن 19 ہزار 300 ارب تک رہنے کی توقع ہے۔

بجٹ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف چودہ ہزار ارب روپے سے زائد، اقتصادی ترقی کی شرح کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کی تجویز ہے جبکہ بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) کا حجم ایک ہزار ارب روپے متوقع ہے۔

نئے بجٹ میں صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے 8 ہزار 300 ارب روپے دینے کی تجویز ہے جبکہ بڑھتے ہوئے دفاعی چیلنجز بلخصوص حالیہ پاک بھارت جنگ کے تناظڑ میں دفاعی بجٹ میں بھی خاطر خواہ اجافے کی تجویز ہے جسے بڑھا کر 2550 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے  ، قرضوں پر سود ادائیگیوں کیلئے 8 ہزار 500 ارب روپے خرچ ہونگے۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس بھی آج شام 6 بجے ہوگا، جس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم رحمان تین ترامیمی بلز پر رپورٹ پیش کریں گے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترمیم پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی۔

نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997 میں ترمیم ، قیمتوں پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے قانون میں ترمیم پر رپورٹس بھی ایوان میں پیش ہوگی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025پر کمیٹی رپورٹ دیں گے۔

علاوہ ازیں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 پر منظوری کی قرارداد پیش ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالیاتی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ سینیٹ مالیاتی بل پر سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.