The news is by your side.

شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس:سپریم کورٹ نے فیض حمید کو فریق بنانے کی اجازت دیدی

0

اسلام آبا د(یو این آئی)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کو کیس میں مزید فریقین بنانے کی اجازت دے دی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ افسوس کی بات ہے آج کل ہر کوئی فون اٹھا کر صحافی بنا ہوا ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کی روشنی میں یہ بینچ تشکیل دیا، پہلے اس بینچ میں کون کون سے ججز تھے۔

حامد خان نے کہا کہ راولپندی بار میں کی گئی تقریر پر جوڈیشل کونسل نے خود نوٹس لیا۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا شوکت عزیز صدیقی کی تقریر تحریری تھی؟

وکیل حامد خان نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے فی البدی تقریر کی تھی، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ شوکت عزیز صدیقی کو مرضی کا فیصلہ کرنے کا کس نے کہا تھا؟

حامد خان نے کہا کہ جنرل فیض حمید ایک برگیڈیئر کے ساتھ شوکت عزیز صدیقی کے گھر گئے تھے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ جس شخص پر الزام لگا رہے ہیں انہیں فریق کیوں نہیں بنایا گیا؟ کسی پر الزام نہ لگائیں یا پھر جن پر الزام لگا رہے انہیں فریق بنائیں، ادارے نہیں لوگ برے ہوتے ہیں

شوکت عزیز صدیقی نے بطور جج کبھی کسی کو سنے بغیر اس کے خلاف فیصلہ نہیں کیا ہوگا، ممکن ہے جن پر الزامات لگ رہے وہ شوکت عزیز صدیقی کے الزام کی تصدیق کر دیں۔

حامد خان اور بار کونسلز نے فیض حمید کو فریق بنانے کے لیئے درخواست دینے کی استدعا کر دی۔

عدالت نے شوکت عزیز صدیقی کو کیس میں مزید فریقین بنانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل ساڑھے 10 تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.