The news is by your side.

امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

امریکا کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر تشویش ہے ،امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کا بیان۔

0

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو فوجی کارروائی کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے آگاہ کر دیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات تھے، اور ہم نے ان خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

 اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی خبردار کیا تھا کہ غزہ پر ’اندھا دھند بمباری‘ سے اسرائیل عالمی حمایت کھو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

غزہ کے محصور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم 68ویں روز بھی جاری ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن بھی فلسطینی بچوں اور خواتین پر بمباری پر اسرائیل کے خلاف بول پڑے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل بلا امتیاز بمباری کی وجہ سے اپنی بین الاقوامی حمایت کھو رہا ہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.