لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مداحوں سے الجھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرے رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز میں موجود بابر اعظم سڑک پر چند لوگوں کے درمیان ایک شخص سے کچھ کہہ رہے ہیں اور پھر غصے میں پیچھے موجود شخص کو دھکا دے کر آگے نکل جاتے ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور ان کے والد ازم صدیق حالیہ دنوں میں مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ بابر اعظم کی ٹی20 ٹیم سے اخراج کے بعد ان کے والد نے سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز کی تنقید کا جواب دیا، جس پر سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے انہیں مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو عوامی سطح پر بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔