The news is by your side.

ڈوپنگ کیس، ربادا کودوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

0

جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز کاگیسو ربادا پر ڈوپنگ کی وجہ سے عائد ایک ماہ کی پابندی مکمل ہونے کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جنوری میں ایس اے 20 لیگ کے دوران ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس میں ممنوعہ مواد کے استعمال کی تصدیق ہوئی۔ اس معاملے کے باعث انہیں یکم اپریل کو اس وقت معطل کیا گیا جب وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

معطلی کے فوراً بعد، ربادا 3 اپریل کو جنوبی افریقہ واپس چلے گئے تھے۔ ان کی معطلی کی مدت کو تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا، جو اب پوری ہو چکی ہے، جس کے بعد وہ دوبارہ مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔

گجرات ٹائٹنز نے تصدیق کی ہے کہ ربادا منگل کو ممبئی انڈینز کے خلاف اہم میچ کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے ڈرگ فری اسپورٹس بورڈ کے مطابق، اس دوران ربادا نے ممنوعہ ادویات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی اور بحالی کے پروگراموں میں بھی شرکت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.