The news is by your side.

آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے تین باصلاحیت کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے، جن میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس شامل ہیں۔

یہ تینوں کپتانیں حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر نامزد ہوئیں۔ پاکستان کی فاطمہ ثنا نے اپنی ٹیم کی ناقابل شکست مہم میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے 3.97 کی اکانومی کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف انہوں نے 4 وکٹیں لے کر بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، جب کہ تھائی لینڈ کے خلاف 62 رنز کی اہم اننگز بھی کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے ٹورنامنٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی، 13 وکٹوں کے ساتھ 240 رنز بھی اسکور کیے جن میں ایک سنچری اور ایک دھواں دار 70 رنز کی اننگز شامل ہیں۔ تاہم ان کی ٹیم معمولی نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کر سکی۔

اسکاٹ لینڈ کی قائد کیتھرین بروس نے بھی متاثر کن پرفارمنس دی، 293 رنز کے ساتھ 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی 131* رنز کی اننگز کو کوالیفائر کی سب سے بڑی انفرادی کارکردگی قرار دیا گیا اور انہیں ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی ملا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.