The news is by your side.

یوٹیوبر رجب بٹ پاکستان واپس لوٹ آئے، اہل خانہ سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل

0

لاہور۔پاکستان کے مقبول یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ 45 روز بعد خاموشی سے وطن واپس آ گئے، جہاں ان کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں مذہبی معاملے پر پیدا ہونے والے تنازع کے باعث رجب بٹ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ عارضی طور پر پاکستان چھوڑ کر دبئی چلے گئے تھے۔

دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے اپنے خلاف دائر مقدمات کا قانونی سامنا کیا اور سوشل میڈیا پر مداحوں سے معافی بھی مانگی۔ گزشتہ روز رجب بٹ بغیر پیشگی اطلاع کے پاکستان پہنچے اور اپنے گھر والوں کو سرپرائز دے دیا۔

ان کی غیر متوقع واپسی پر والدین، اہلیہ ایمان اور قریبی رفقا جذباتی ہو گئے اور خوشی سے گلے لگا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس دل کو چھو لینے والے منظر کو سراہتے ہوئے رجب بٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.