The news is by your side.

حکومت کرکٹ کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی، نگران وزیراعظم

0

اسلام آباد(یو این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور کے حوالے سے اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے وزیرعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے قومی جذبہ ابھرتا ہے۔ صرف ٹیم ورک کی بدولت ہی پاکستان کرکٹ ٹیم متحد ہو کر ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی سی بی میں ٹرینرز ، سپورٹ اسٹاف اور دیگر عہدیداران کی تعیناتی کرتے ہوئے ملکی مفاد اور وقار کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کو اچھی کوچنگ کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی کی جائے تاکہ وہ ہر سطح پر ملک و قوم کی بہتر نمائندگی کر سکیں۔

کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات بطریق احسن کروانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کرکٹ کو ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.