بھارت میں جنگ کا خوف، رائے عامہ اختلاف کا شکار ، مودی کو جنگ سے باز رہنے کا مشورہ
پاکستان ملٹری ٹیکنالوجی بھارت میں بہت آگے اور ایک تجزبیہ کار فوج رکھنے والا ملک ہے
اسلام آباد: پاکستان کے ساتھ جنگ کے حوالے سے رائے عامہ اختلافات کا شکار ، ریٹائرڈ فوجی افسران کا بھی وزیر اعظم نریندرا مودی کو ہوش کے ناجن لینے اور جنگ سے بعض رہنے کا مشورہ،
واضح رہے کہ پیہلگام واقعے بعد بھارت کا میڈیا بلخصوص سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی مچا ہواز ہے اور یہان بیٹھا کیا مرد کیا عورت ہر کوئی ہی جنگ کے لیے تلا بیٹھا ہے اور مودی کو یہ مشورہ دیے چلا جا رہا ہے کہ وہ بلاتاخیر پاکستان پر حملہ کر کے پیہلگام واقعے کا بدلا لے،
دوسری جانب بھارت کا پڑھا لکھا سنجیدہ طبقہ میڈیا کے اس رویے پر سخت نالان دکھائی دیتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اپنے چینل پر زیادہ سے زیادہ ریٹنگ کے لیے جنگی جنون میں مبتلا میڈیا در حقیقت ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کر رہا ہے ، اس میڈیا کو صرف اپنا چینل چلانے سے مطلب ہے اور وہ اس سوچ سے عاری ہو چکا ہے کہ جنگ کے نقصانات کیا ہوں گے،
سنجیدہ طبقے کی رائے ہے کہ مودی کو دہشتگردوں کو پکڑ کر انھیں سزا دینی چاہیے تاکہ بھارت میں دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو مگر وہ اس جانب سوچنے کو تیار نہیں بلکہ اس کے سر پر جنگ کا بھوت سوار ہے اور وہ ہر صورت ملک کو جنگ کے منہ میں
دھکیلنا چاہتا ہے ،
بھارت کے بیشتر ریٹائرڈ فوجی افسران نے وزیر اعظم مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی غلطی نہ کریں، ان افسران کے مطابق پاکستان نہ صرف ملٹری ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت سے بہت آگے ہے بلکہ ایک مضبوط ، بہادر اورتجربہ کار فوج بھی رکھتا ہے طویل عرصے سے دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے ، اس لیے ایسا نہ ہو کہ کہیں لینے کے دینے ہی نہ پڑجائیں،