The news is by your side.

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دید ی

0

لاہور۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ساتویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو رنز کے فرق سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 203 رنز کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 155 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ملتان کی جانب سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 38 رنز اسکور کیے، جب کہ افتخار احمد نے 32 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں کامران غلام 17، مائیکل بریسویل 16، کرس جورڈن 5، اسامہ میر، شائی ہوپ اور ڈیوڈ ولی نے 1، 1 رن بنایا، جبکہ محمد حسنین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم نے 2 شکار کیے، جبکہ شاداب خان، محمد شہزاد، نسیم شاہ اور رائلے میریڈتھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل، ملتان سلطانز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا، جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کی اننگز میں صاحبزادہ فرحان نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کولن منرو 48، حیدر علی 33، کپتان شاداب خان 14، آندرے گوس 9 اور اعظم خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اننگز کے اختتام پر جیسن ہولڈر نے برق رفتار 32 رنز جوڑے، جبکہ نسیم شاہ 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.