The news is by your side.

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف

0

اسلام آباد۔اولمپکس 2024 میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی بہترین کارکردگی کو بھارت کی سرکاری ویب سائٹ نے بھی سراہا۔

بھارت کی آفیشل ویب سائٹ نے نہ صرف ارشد ندیم کی شاندار جیت کی تعریف کی بلکہ ان کی ویڈیو کو نوجوان نسل کے لیے ایک متاثر کن مثال کے طور پر بھی پیش کیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں کامیابی ایک مثالی سفر ہے، جس میں انہوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ناکامی کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔ ویڈیو میں ان کی انتھک محنت، عزم اور مستقل مزاجی کو نمایاں کیا گیا ہے۔

میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم پاکستان کے پہلے ایسے جیولن تھرو ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر تسلسل کے ساتھ نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ 2022 کی کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں، جبکہ 2023 کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف پاکستان کا نام عالمی میدان میں بلند کیا بلکہ وہ نئی نسل کے لیے محنت، حوصلے اور ثابت قدمی کی علامت بن چکے ہیں۔ حتیٰ کہ روایتی حریف بھارت کو بھی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا پڑا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.