آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،
بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ،
لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا اہم میچ جو افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا ،تاہم آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
افغانستان کے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے اسی دوران بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دوبارہ شروع نہ ہوا جس سے دونون
ٹیمون کو ایک ایک پوائنٹ ملا ۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گئے اور 4 پوائنٹس ہونے پر آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
افغانستان کی اننگز
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 3 رنز پر گری۔
اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی اننگز
افغانستان کے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔
اس دوران بارش کے باعث میچ روک دیا گیا پھر میچ کو گیلی فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ آسٹریلیا کے 4 پوائنٹس ہوگئے جس کے ساتھ ہی سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
خیال رہے کہ گروپ بی کا آخری میچ کل جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔