The news is by your side.

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر

0

اسلام آبا د(یو این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس اور سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دیں

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس سماعت 9رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی بینچ سماعت کرے گا

جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحیحی آفریدی،جسٹس امین الدین بینچ کا حصہ ہوں گے،بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گی

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا،ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں،صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012 کو ہوئی تھی

ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی،صدارتی ریفرنس پر پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی

دوسری جانب جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس آخر کار سماعت کے لیے مقررکر دیا گیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ 14 دسمبر کو شوکت عزیز صدیقی کی آئینی درخواست کی سماعت کریگا۔

بنچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے علاوہ جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس سید حسن رضا رضوی اور جسٹس عرفان سادات خان شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.