اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع کر دی گئی، ایک ہی مرحلے میں 23 وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ،نئے وزرا ء کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کی شام ایوانِ صدر میں ہوئی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان وزراء سے حلف لیا۔۔
حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر اور رضا حیات ہراج شامل ہیں۔ جبکہ ایک متوقع وفاقی وزیر پیر عمران شاہ تقریب میں تاخیر سے پہنچنے کے باعث اپنے عہدے کا حلف نہ اٹھا سکے ورنہ وہ 13 ویں وزیر ہوتے،
نئے وزرائے مملکت میں بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمان کانجو، بلال کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری اور وجیہہ قمر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، وزیرِاعظم کے تین مشیروں کا تقرر بھی عمل میں لایا گیا ہے، ان مین پی ٹی آئی کے سابق رہنما ، سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے علاوہ ڈاکٹر توقیر شاہ اور محمد علی شامل ہیں، محمد علی کی مشیر کے عہدے پر تقرر کے باعث ان سے معاون خصوصی کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے، ان تینوں مشیروں کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا، کابینہ ڈویژن نے ان مشیروں کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا
کابینہ ڈویژن سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے 4 معاون خصوصی کے تقرر کی بھی منظوری دی ہے، ان میں حضیفہ رحمان، مبارک زیب،ہارون اختر اور طلحہ برکی شامل ہیں ، ان معاون خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔