The news is by your side.

چیمپئینز ٹرافی؛ ایونٹ کے دوران جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال ہوگی

0

لاہور۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے سلسلے میں پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے ہائی پروفائل میچز اور غیر ملکی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 12,564 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور میں 7,618 جبکہ راولپنڈی میں 4,535 اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس کے علاوہ اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
ایونٹ کے دوران پہلی بار قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ لاہور پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے مراسلہ ارسال کیا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

بارڈر ایریاز میں استعمال ہونے والی یہ جدید ٹیکنالوجی چیمپئنز ٹرافی کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں بھی تعینات ہوگی، جس سے کسی بھی قسم کے ڈرون کو اسٹیڈیم کی حدود میں پرواز سے روکا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، اگر کوئی ڈرون پرواز کی کوشش کرے گا تو اس کے سگنلز کو جیم کر دیا جائے گا، جس سے کسی بھی غیر مجاز ڈرون کو روکنا ممکن ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.