The news is by your side.

ٹوکن کی عدم ادائیگی کیخلاف نادہندہ گاڑیوں کیخلاف آپریشن تیز

0

اسلام آباد۔محکمہ ایکسائز کا ٹوکن کی عدم ادائیگی کیخلاف نادہندہ گاڑیوں کیخلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں دوران کارروائی ڈبل کیبن گاڑی ٹیوٹا نمبر بی اے ایس 72کو جب چیک کیاگیا تو وہ ہزاروں کی ٹیکس نادہندہ نکلی تحقیقات پر پتہ چلا کہ مذکورہ گاڑی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ہے۔موقع پر موجود عملے نے گاڑی کو فوری قبضے میں لے لیا اور ڈرائیور کو چالان کردیا۔ڈرائیور نے فوری طور پر گورنر پنجاب کو ا?گاہ کیا۔لیکن سردار سلیم حیدر کا بھی فون کام نہ کرسکا اور عملے نے ڈرائیور کے ہاتھ میں چالان چٹ تھما دی۔گورنر نے موقع پر موجود ڈائریکٹر ایکسائز کو بھی گاڑی چھوڑنے کاکہا لیکن مذکورہ ڈائریکٹر گاڑی کو کلیئر کرنے کے بجائے فوری ٹیکس کی ادائیگی کاحکم صادر کیا۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ ٹوکن ٹیکس خواہ گورنر ہو یا کوئی اور کسی کو معاف نہیں کیاجاسکتا۔ڈائریکٹر ایکسائز نے مزید بتایا کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی والی گاڑیوں کیخلاف ا?پریشن تیز کر دیا گیا ہے ایسے افراد جنھوں نے گاڑیوں کے ٹیکس جمع نہیں کروائے وہ فوری اداکردیں ورنہ جرمانے سمیت وصول کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بھی بند کردی جائیں گی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ذمے تقریبا70ہزار کا ٹیکس واجب الادا تھا جسے ایکسائز میں جمع کروانے کے بعد گاڑی کو کلیئرکروا لیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.