پروٹیکشن آف جرنلسٹس بل ایوان صدر سے واپس،بل مشترکہ اجلاس میں پیش ہو گا،
اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ۔یکم ستمبر 2024سے دس دسمبر 2024 اسی مدت کے دوران 5428مقدمات رپورٹ
اسلام آباد: 13 جنوری،2025
پروٹیکشن آف جرنلسٹس کا بل واپس آگیا ہے، اب یہ بل مشترکہ اجلاس کے سامنے رکھا جائے گا،سیدہ شہلا رضا کے سوال کےجواب میں وزیر اطلاعات نے پیر کے روز قومی اسمبلی کو بتایا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس کا بل واپس آگیا ہے، جو اب مشترکہ اجلاس کے سامنے رکھا جائے گا۔
وقفہ سوالات کے دوران محمد معین عامر کی سوال کےجواب میں وزارت داخلہ نے تحریری طور بتایاکہ گزشتہ پانچ سالوں کےد وران کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
دستاویز میں بتایاگیاکہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، پنجاب میں 13 ہزار سے زائد، سندھ میں 9 ہزار 677 اور بلوچستان میں 20 ہزار 583 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ اسلام آباد میں 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
گزشتہ 5 سالوں کے دوران پورے پاکستان میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کیے گئے ہیں اور 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز ابھی تک زیر تفتیش ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان افغانستان سے ابھرنے والی دہشت گردی کا دفاع کرتا آرہا ہے،
اس وقت ہمارا ملک وہ واحد ملک ہے جو اففانستان سے فعال رہنے والی دہشت گرد تنظیموں ، یعنی فتہ الٰخوارج او رداعش کا مقابلہ کررہا ہے ۔
کوئی اور ملک افغان تنازعہ کی وجہ سے اتنا متاثر نہیں ہوا جتنا پاکستان متاثر ہوا ہے ۔ قریبا 90,000سے زائد افراد کو جانی نقصان ، 152ارب ڈالر کی مالیت کا براہ راست نقصان اور 450ارب ڈالر کا بالواسطہ مالیاتی اثر مرتب ہوا ۔
حمید حسین کے سوال کےجواب وزارت داخلہ نے تحریری طور پر بتایاکہ یکم ستمبر سے دس دسمبر 2023تک علاوہ دارالحکومت اسلام آباد کے اندر گھنائونے جرائم کی کل 7907مقدمات رپورٹ ہوئے ۔
اس کے مقابلے میں یکم ستمبر 2024سے دس دسمبر 2024 اسی مدت کے دوران 5428مقدمات رپورٹ ہوئے ۔ یہ رجحان جرائم کی شرح میں کمی کی عکاسی کرتا ہے ۔