حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔
مذاکرات قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے مذاکرات کا آج پہلا دور ہے جس میں مذاکرات کے طریقہ کار پر بات چیت ہو گی ۔
مذاکرات کے باقائدہ آغاز سے قبل تلاوت کلام پاک کے بعد کمیٹی ارکان کی جانب سے ملک و قوم کی بہتری اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔
دونون جانب سے نامزد کمیٹیاں بات چیت کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں حکومتی کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، عرفان صدیقی،نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، فاروق ستار موجود ہیں۔
جبکہ اپوزیشن کی طرف سے اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ ناصر عباس مذاکرات میں موجود ہیں۔
ملاقات میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے امور پر بات چیت ہو گی ۔
تاہم مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا ہمارے دو تین سینئر لوگ آج دستیاب نہیں ہیں، آج ہماری ابتدائی میٹنگ ہے، ایجنڈا سامنے رکھا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے قیدیوں کی رہائی کی بات ہو گی، 26 نومبر کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہو، امن و امان کی صورت حال اور معاشی چیلنجز کی بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس طرح نہیں چلے گا، ملک انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
سینٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات میں جا رہے ہیں، ہم مذاکرات میں کھلے دل و دماغ اور اچھی توقعات کے ساتھ جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ اُمید ہے کہ اس کے اچھے نتائج نکلیں گے۔