The news is by your side.

عمران خان سول نافرمانی کی دشمنانہ خواہش پوری کر لیں، این آر او پھر بھی نہیں ملنا، عطاء تارڑ

0

اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی بچگانہ اور غیر ذمے دار سول نافرمانی کی خواہش پوری کر لیں، لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ "فتنہ سیاست” اپنی پرتشدد منصوبہ بندی میں ناکامی کے بعد اب ایک اور ملک دشمن حکمت عملی اپنانے پر بضد ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دو اہم مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو اتوار تک مہلت دی اور کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی عدالتی تحقیقات اور بے گناہ کارکنان کی فوری رہائی کے مطالبات دوبارہ دہرائے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.