اسلام آباد(یو این آئی)سائفر کیس کے دوران کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان نے 5 اگست کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات چیت کی ۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے کسی نے مذاکرات کئے؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے،کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی، طویل عرصے تک جیل میں رہنے پر کوئی فرق نہیں پڑتا
ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا، سی سی ٹی وی دیکھ لیں ان کو کون اندر لے کر گیا، مجھے غیر آئینی طور پر پکڑا گیا جب کہ 48 گھنٹوں میں 10 ہزار افراد گرفتار کیے گئے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ قسم اٹھانے کے لیے تیار ہوں بشریٰ کو اس روز دیکھا جس دن نکاح ہوا، لندن پلان نواز شریف کو لانے اور ہمیں جیلوں میں ڈالنے کیلئے تھا۔
آج واضح کر رہا ہوں انتخابات پی ٹی آئی جیتے گی۔حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ انتخابات سے بھاگ ہی نہ جائیں۔
بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے پر شاہ محمود سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کل تھا۔آج ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا