The news is by your side.

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی آخری اوور میں فتح

0

پارل۔پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ، پاکستانی ٹیم نے 240 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلےکے بعد آخری اوور کی تیسری بال پر 7 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔

بیٹنگ کی خاص بات صائم ایوب کے 109 رنز تھے جو انہوں نے 119 بالز پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سکور کیے ۔قومی ٹیم کی جانب سے سلمان آغا نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا

جبکہ بابر اعظم 23 رنز بنا سکے ۔پارل میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی نسبتاً آسان ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ 2 رنز پر گری، عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ رضوان صرف ایک رن کے مہمان ٹھہرے ،کامران غلام نے 4 رنز بنائے ۔

پانچویں وکٹ پر صائم ایوب اور سلمان آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے 141 رنز جوڑ کر میچ جنوبی افریقہ سے دور کردیا۔صائم ایوب نے 112 گیندوں پر ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ وہ 109 رنز بنا کر 201 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے ۔ شاہین آفریدی 209 کے مجموعے پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 239 رنز بنائے ۔ ہینری کلاسین نے 86 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 4 وکٹیں لیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.