The news is by your side.

نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

0

ماسکو۔ایک دلخراش سانحے میں، ننھی نواسی کی لاش سے لپٹ کر رونے اور اس کے چہرے سے مٹی صاف کرنے والی ویڈیو سے مشہور ہونے والے فلسطینی نانا خالد نبحان بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان میں بزرگ فلسطینی خالد نبحان بھی شامل ہیں، جو چند روز قبل اپنی نواسی ریم کی المناک شہادت کے بعد دنیا بھر میں دکھ اور ہمدردی کی علامت بن گئے تھے۔

22 نومبر 2023 کے ایک فضائی حملے میں خالد نبحان کی ننھی نواسی ریم شہید ہوگئی تھی۔ اس وقت کی ایک وائرل ویڈیو میں انہیں اپنی نواسی کی لاش سے لپٹے، مٹی صاف کرتے اور اس کے بالوں کو درست کرتے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں وہ شدت غم سے یہ کہتے سنے گئے: "یہ نواسی میری روح کی روح تھی۔”

ریم کی شہادت کے بعد خالد نبحان نے اس کے نام سے ایک مہم شروع کی، جس کے ذریعے وہ غزہ کے بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کرتے تھے، تاکہ جنگ زدہ علاقے کے معصوم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ واپس لائی جا سکے۔

تاہم، انسانی ہمدردی کا یہ پیکر بھی اسرائیلی بمباری کے وحشیانہ سلسلے کا شکار ہوگیا اور اب وہ اپنی نواسی کے ساتھ جا ملا ہے۔ خالد نبحان کی شہادت نے غم کی ایک اور لہر دوڑا دی ہے، اور ان کی قربانی فلسطینی عوام کی مظلومیت اور بہادری کی ایک اور گواہی بن گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.