ڈھاکہ ۔بنگلادیش کا بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ۔بنگلادیش نے شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں بھارت کے ساتھ کیا گیا بینڈ وڈتھ ٹرانزٹ کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے
اس اقدام سے بھارت کے علاقائی انٹرنیٹ حب بننے کے منصوبے کو شدید دھچکا پہنچنے کا امکان ہے۔ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان غیر فطری محبت اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے،بنگلہ دیش میں 5 اگست کے عوامی انقلاب کے بعد عبوری حکومت واضح طور پر بھارت سے دوری اختیارکر رہی ہے
بھارتی ذرائع وابلاغ کے مطابق گزشتہ سال بنگلادیش ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن ( بی ٹی آر سی) نے 2 بنگلادیشی کمپنیوں کے لیےبھارت سےتیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کی درخواست کی تھی، اس درخواست کے نتیجے میں بھارتی ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ،یکم دسمبر 2024ءکو بنگلہ دیش نے یہ معاہدہ اس لئے منسوخ کردیا کیونکہ اس میں اس کیلئے کوئی معاشی فائدہ نہیں تھا،یہ معاہدہ بھارت کی ڈیجیٹل کنیکٹویٹی بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا تھا
بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ موجودہ بنگلادیشی حکومت کے اس فیصلے کے پس پردہ معاشی مفاد سے زیادہ سیاسی وجوہات کا دخل ہے ،بنگلہ دیش کو ”بینڈوتھ ٹرانزٹ“ مہیا کرنے والی بھارتی کمپنیاں سابق وزیراعظم حسینہ واحد کی جماعت عوامی لیگ کے قریب سمجھتی جاتی ہیں
بھارتی ذرائع ابلاغ، محمد یونس کی حکومت نے یہ فیصلہ مذکورہ کمپنیوں کے اثرورسوخ کو گھٹانے اور اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے کیا ہے،بنگلہ دیشی حکومت کے اس اقدام سے خطے میں بھارتی اجارہ داری کاخواب ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔