لاہور۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری شیئر کی۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں سدرہ امین نے لکھا، “ہمیشہ یاد رہنے والا دن!”۔ کرکٹر کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ہے۔

سدرہ امین نے 2013 کے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، جبکہ 2022 میں بنگلادیش کے خلاف اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔

مزید جانیں: رونالڈو کے بیٹے کی ‘انشا اللہ’ کہنے کی ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ، انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 176 رنز بنائے، جو ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی خاتون کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔