The news is by your side.

ٹرمپ کا امریکی مسلمانوں سے امتیازی سلوک،مسلمان کابینہ میں نمائندگی سے محروم ،

مجوزہ کابینہ میں ابھی تک کسی مسلمان کو جگہ نہ مل سکی ، امریکہ میں بسنے والے مسلمان ڈونلڈ ٹرمپ کے اس روپے پر نالاں ،

0

 نیویارک:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بسنے والے مسلمانوں سے امتیازی سلوک ، ان کی مجوزہ کابینہ میں ابھی تک کسی مسلمان کو جگہ نہ مل سکی ، امریکہ میں بسنے والے مسلمان ڈونلڈ ٹرمپ کے اس روپے پر نالاں ،

واضح رہے کہ حالیہ الیکشن میں کامیابی کے منتخب صدر نے اپنی آئندہ کی کابینہ کے انتخاب کا عمل تقریبا مکمل کر لیا ہے جس میں انھوں نے ہندووں کو تو نمائندی تو دی لیکن ابھی تک کسی مسلمان کو اپنی کابینہ میں شامل کر نا گوارا نہ کیا ،

امریکہ میں آباد مسلمان امریکی منتخب صدر کے اس رویے کو امتیازی اور مسلم دشمنی سے تعبیر رکر رہے ہیں جبکہ ان کا یہ بھی خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے مسئلے کو حل کرنے میں کتنی دلچسپی ہوگی اس کا اندازہ ان کے کابینہ کے انتخاب کے حوالےسے اپنائی گئی سوچ سے لگایا جا سکتاہے ،

ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ کابینہ میں عیسائی بھی ہیں، یہودی بھی ہیں اور تین ہندو بھی ہیں ،
کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی کابینہ کا فیصلہ علاقے اور مذہب کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے لیکن امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں کی تعدادہندوؤں سے زیادہ ہونے کے باوجود ان کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

نومبر 2024 انتخابات کے حوالے سے یہ بات سب پر عیاں ہے کہ اس بار پہلے سے زیادہ مسلمانوں نے نہ صرف ٹرمپ کی حمایت کی بلکہ خود ٹرمپ نے بھی ان کی حمایت مانگی تھی۔ اب امریکی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ امریکی مسلمان نئے وزیر خارجہ اور بعض دیگر عہدوں کے لیے کیے گئے انتخاب سے بھی خوش نہیں ہیں۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.