The news is by your side.

اداکارہ انوشکا شرما نے شوہر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بتا دیا

0

نئی دہلی ۔بھارتی اداکارہ اور سابق بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر کی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی روزمرہ روٹین اور فٹنس کے لیے ان کی محنت پر روشنی ڈالی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انوشکا نے بتایا کہ ویرات اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں اور سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہیں۔ انوشکا نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود ویگن ہیں، یعنی وہ دودھ سے بنی ہوئی مصنوعات یا کسی بھی قسم کا جانور کا گوشت نہیں کھاتیں۔ اداکارہ کے مطابق، ویرات ہر صبح فوراً اٹھ کر کارڈیو ورزش کرتے ہیں اور اس کے بعد انوشکا کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس میں حصہ لیتے ہیں۔

انوشکا نے مزید بتایا کہ ویرات کا کھانا ہمیشہ سادہ اور صحت بخش ہوتا ہے، جس میں میٹھے مشروبات یا جنک فوڈ شامل نہیں ہوتے۔ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ویرات نے پچھلے دس سال سے بٹر چکن نہیں کھایا۔

انوشکا کے مطابق، ویرات اپنی نیند کو بھی بہت اہمیت دیتے ہیں اور کسی بھی حالت میں اپنے نیند کے شیڈول کو مکمل کرنے کے لیے وقت نکالتے ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہتر فٹنس کے لیے مناسب نیند ضروری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.