بلاوئیو۔پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
بلاوئیو میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری اور 12.4 اوورز میں صرف 57 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 5، عباس آفریدی نے 2، اور ابرار احمد و حارث راؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
زمبابوے کے برین بینیٹ 21 اور تادیونشے مارومانی 16 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہے، ان کے علاوہ کسی بھی بلے باز کا اسکور دوہرا عدد تک نہیں پہنچ سکا۔
پاکستان نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں مکمل کر لیا۔
صائم ایوب 32 اور عمیر بن یوسف 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس آئے۔